اسلام ایک آفاقی اور ابدی دین ہے۔ اسلام اللہ کا آخری دین ہے جو آخری رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس دین کو لے کر آنے کے وقت سے لے کر قیامت کے دن تک تمام لوگوں کے لیے ایک عام اور مشترکہ دین ہے۔
لہٰذا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ کوئی نبی، اور اسلام کے بعد نہ کوئی دوسرا دین ہے اور نہ کوئی نئی شریعت۔
چنانچہ اسلام کسی خاص قوم، نسل، قبیلہ، یا گروہ کے لیے مخصوص نہیں ہے، اور نہ ہی کسی ایک خاص جگہ یا محدود زمانے کے لیے نازل ہوا تھا۔ بلکہ ہر زمانے اور ہر جگہ کے تمام انسانوں کے لیے ایک عالمگیر دین ہے۔
اس بیان میں اسی حقیقت کی وضاحت کی گئی ہے کہ دین کی حیثیت سے صرف اسلام ہی برحق ہے۔